• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ٹیکس کیسز کا ڈویژن بنچ مکمل کر دیا

اسلام آباد (عاصم جاوید) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کا احسن اقدام، ٹیکس مقدمات کو التوا سے بچانے کیلئے خصوصی ڈویژن بنچ کو مکمل کر دیا۔ جسٹس سردار اعجاز کی علالت باعث مقدمات التواء کا شکار ، جسٹس ثمن رفعت کی شمولیت سے بنچ فعال،وکلا کا خیر مقدم ، جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی شمولیت کے بعد پیر سے خصوصی ڈویژن بنچ نے مقدمات کی سماعت کا آغاز کر دیا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیشنل جوڈیشل پالیسی کے مطابق ٹیکس متعلق مقدمات کی سماعت کیلئے جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل خصوصی ڈویژن بنچ تشکیل دیا گیا جبکہ دونوں ججز کے سنگل بنچز کو ختم کر کے معمول کے مقدمات دیگر عدالتوں کو منتقل کر دئیے گئے تھے۔ تاہم گزشتہ چند روز سے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی علالت کے باعث یہ بنچ نامکمل تھا جس کی وجہ سے ٹیکس مقدمات التواء کا شکار تھے۔
اہم خبریں سے مزید