• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، فائرنگ کے واقعات میں 15 سالہ بچہ جاں بحق اور ایک شخص زخمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )فائرنگ کے واقعات میں 15 سالہ بچہ جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک کالونی تھانے کی حدود پرانا گولیمار بسم اللہ ہوٹل کے قریب پراسرار طور پر گولی لگنے سے 15 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔مقتول کی لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بچے کی شناخت 15 سالہ عبداللہ ولد سعید محمد کے نام سے ہوئی۔ایس ایچ او ظفر علی شاہ کے مطابق متوفی اپنے بھائی اقبال کے ساتھ موٹر سائیکل پر تھا۔ دونوں بھائی ڈیفنس میں میکینک کی دکان پر کام کرتے ہیں اور واقعہ کے وقت موٹر سائیکل پر اپنے گھر واقع عابد آباد جا رہے تھے کہ بچے کو نامعلوم سمت سے گولی آ کر لگی ہے۔ متوفی عبداللہ 8 بہن بھائیوں میں سب سےچھوٹا تھا۔ مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید