کراچی (جنگ نیوز) ٹیرف دباؤ نے پاکستان اور بھارت کا ٹکراؤ ختم کیا، ٹرمپ کا پھر بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہنا تھا سخت تجارتی ٹیرف قومی سلامتی کیلئے مؤثر ہتھیار ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن ڈی سی کے کینیڈی سینٹر آنرز میں خطاب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگی تناؤ کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی حکومت کی جارحانہ ٹیرف پالیسی کا دفاع کیا۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ٹیرف قومی سلامتی کے لیے ایک اہم ہتھیار کا کردار ادا کرتے ہیں اور تجارتی اقدامات نے بڑے تنازعات کو روکنے میں مدد دی ہے۔