• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی نکیتا نے اندورکے وکرم سے شادی کی تصویریں جاری کردیں

اسلام آباد ( فاروق اقدس) کراچی کی نکیتا نے اندورکے وکرم سے شادی کی تصویریں جاری کردیں،مودی تک نکیتا کی اپیل پہنچی یا نہیں لیکن سندھی کمیونٹی انکے کے لیے قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کر لیاکراچی میں شادی،گولڈن ٹیپل میں ماتھا ٹیکا،نکیتا نے بتایا کہجس شخص کے ساتھ زندگی گزارنی تھی اس نے دھوکہ دیا،ہندو دھرم سے تعلق رکھنے والی پاکستانی لڑکی نکیتا ناگ دیو اور بھارت کے شہر اندور میں رہنے والا ان کا شوہر وکرم ناگ دیو دونوں کی شادی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال بڑی گمبھیرتہ اختیار کرتی جا رہی ہے نکیتا نے الزام لگایا ہے کہ وکرم شادی کے بعد اسے بھارت لے ایا تھا لیکن کچھ ہی عرصہ اس کے ساتھ رہنے کے بعد اٹاری بارڈر کے راستے واپس بھیج دیا اور تمام رابطے منقطع کر دیئے گو کہ اس تنازعے کو اب پانچ سال ہونے کو آئے ہیں تاہم بھارت اور پاکستان کے میڈیا میں اسے اب توجہ اس لیے حاصل ہو رہی ہے کہ نکیتا نے کچھ عرصے پہلے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کے شوہر وکرم کو بھارت سے پاکستان کے لیے ڈیپورٹ کرنے کے احکامات کریں نکیتا نے وکرم پر یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ ان کے شوہر وکرم نے پہلی شادی ختم کیے بغیر دہلی کی ایک لڑکی سے منگنی کر لی ہے بھارتی وزیراعظم تک نکیتا کی اپیل پہنچی یا نہیں البتہ اس کا چرچہ بھارت کے اخبارات اور سوشل میڈیا میں خوب ہو رہا ہے اور اب اندور میں سندھی کمیونٹی اور قانونی تنظیموں نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے نکیتا کو انصاف دلانے کے لیے قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ نکیتا کے شوہر و کرم نے اس سارے معاملے میں خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور اطلاعات کے مطابق وہ خود کو میڈیا کی رسائی سے دور رکھنے کے لیے بھی کوششیں کر رہا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید