نئی دہلی (جنگ نیوز)بھارت میں عیسائی پروفیسر پاکستان کیساتھ جنگ کی تنقید پر ملازمت سے فارغ کردئیے گئے۔ دائیں بازو کے گروپس کی جانب سے آن لائن ہراسانی اور موت کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پروفیسرسنتھا کمار کا کہنا تھا میرامقصد بھارتی افواج کو کمتر دکھانا نہیں جنگ کے انسانی نقصان پر غور کرنیکی ترغیب دینا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو کی ایس آر ایمیونیورسٹی میں دلت عیسائی اسسٹنٹ پروفیسر سنتھا کمار کو اس وقت برخاست کیا گیا جب انہوں نے آپریشن سندور کے دوران جنگ کے خطرات پر اپنے سوشل میڈیا اسٹیسس پر تنقیدی پیغامات پوسٹ کیے۔ اس کے بعد دائیں بازو کے آن لائن گروپس نے ان کا فون نمبر اور تصویر شیئر کر کے ہراسانی اور موت کی دھمکیاں دی۔