کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کرلیا گیا ۔ پی ایف ایف ذرائع کے مطابق فیفا نے پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو فیفا سیریز میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ فیفا سیریز 2026 مارچ اور اپریل میں کھیلی جائے گی ۔ جب کہ فیفا ویمنز سیریز کا آغاز برازیل، آئیوری کوسٹ اور تھائی لینڈ میں ہوگا۔