• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں، اپوزیشن کو سیاست میں جگہ دی جائے، بلاول

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں، اپوزیشن کو سیاست میں جگہ دی جائے، سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کردار ادا کرتے ہوئے عوام اور افواج کے درمیان دراڑ پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جب بھی انتخابات ہوں، پہلے اصلاحات ضروری ہیں تاکہ کسی وزیراعلیٰ پر فارم 47اور وزیراعظم پر "سلیکٹڈ" ہونے کا الزام نہ لگے، کچھ سیاسی قوتیں سوشل میڈیا کے ذریعے اداروں کو نشانہ بنا رہی ہیں اور ایسے رویے کا مقصد اداروں کو کمزور کرنا ہے، جو ملک کے لیے نقصان دہ ہے، مجھے خوشی ہوگی کہ مریم نواز سندھ سے الیکشن لڑیں۔ وہ بدھ کے لاہور میں پارٹی کی سینئر کارکن زبیدہ جعفری مرحومہ کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں کارکنوں کے درمیان آ کر خوشی محسوس کر رہا ہوں۔

اہم خبریں سے مزید