• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران سیاست نہیں محاذ آرائی کر رہے ہیں، رانا ثناء

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست نہیں کر رہے ہیں وہ محاذ آرائی افواج پاکستان کے ساتھ کر رہے ہیں ۔ پارلیمانی لیڈر تحریک انصاف بیرسٹر سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے بغیر مذاکرات کیسے ہوسکتے ہیں ۔ جس پر میزبان حامد میر نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاست نام ہی ڈید لاک ختم کرنے کا ہے اور یہ دونوں فریق مل کر ہی ختم کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مشیر وزیراعظم برائے سیاسی اُمور رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم نے پورے خلوص کے ساتھ کوشش کی کہ ہم بیٹھ کر معاملات کا حل نکالیں اور یہ کوشش ہم نے اپوزیشن میں رہتے ہوئے بھی کی تھی۔ وزیراعظم نے پارٹی کی اجازت سے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کی اگر یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے پاس طاقت ہی نہیں تو کیا ہم بغیر کسی انڈر اسٹینڈنگ کے بات کر رہے تھے وزیراعظم نے سب کو اعتماد میں لے کر آن دی فلور آف دی ہاؤس ان کو آفر کی۔ پی ٹی آئی کو یہ بھی کہا کہ اسپیکر ہاؤس جائیں ہم وہاں بات کرنے آجاتے ہیں ان کے سنیئر لوگوں نے کہا کہ ہمیں بات کرنے کی اجازت نہیں پہلے ہماری عمران خان سے بات کرائیں تاکہ ہم ان کو سمجھائیں اگر انہوں نے اجازت دے دی تو ہم بات کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید