• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین پاکستان تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے،رانا سکندر حیات

لاہور(خبرنگار)محکمہ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ادارہ تعلیم و آگاہی، یونیسکو اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کیجانب سے الحمراء ہال میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن رانا سکندر حیات کی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔سی ای او ادارہ تعلیم و آگاہی ڈاکٹر بیلا رضا جمیل نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ ڈاکٹر بیلا رضا جمیل نے یومِ انسانی حقوق کی عالمی اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقعہ پر صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا آئین تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔ آج اسٹیج پر خواتین کی نمائندگی دیکھ کر خوشی محسوس ہورہی ہے ۔
لاہور سے مزید