لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور جیلانی پارک میں گلِ داؤدی کا سالانہ نمائشی مقابلہ منعقد ہوا، مقابلے میں لاہور ہائی کورٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کی، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے سینئر ایڈمن آفس کوآرڈینیٹر ارشاد خان بھٹی کی سربراہی میں خدمات سرانجام دینے ہائی کورٹ گارڈننگ سٹاف کی کارکردگی کو سراہا اوراور مقابلے میں ٹرافی جیتنے پر مبارکباد دی، نمائشی مقابلے میں تمام سرکاری اداروں نے حصہ لیا۔