چنیوٹ (ایجنسیاں)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہبانی پی ٹی آئی عمران خان اور جنرل فیض اپنے دورکے فرعون تھے‘ فیض حمید کی سزا کا فیصلہ تاریخی ہے‘یہ پیغام ہے کہ آئندہ ایسی غلطیاں نہ کی جائیں۔جمعرات کو یہاںمیڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے دور میں ہر کسی کو جیل بھیجنا چاہتے تھے، آج وہ خود جیل میں ہیں اور یہ مکافاتِ عمل ہے۔انہیں اسی زندگی میں اپنے جرائم کا جواب دینا پڑ رہا ہے‘خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا آپشن ضرور موجو دہےتاہم اس حوالے سے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی ‘پی ٹی آئی اپنے طرزعمل سے وفاق کو مجبور کر رہی ہے اور خود ایسےحالات پیدا کرنا چاہ رہی ہے۔