• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی عہدہ سنبھالنے کے بعد مزار قائد پر حاضری

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے عہدہ سنبھالنے کے بعد مزار قائد پر حاضری دی۔ فاتحہ خوانی کی، پھول چڑھائے اور تاثرات درج کئے۔ ان کے ہمراہ سینئر پیونی جج جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور دیگر ججز بھی موجود تھے۔ درج تاثرات میں ان کا کہنا تھا کہ ‎سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد بانی پاکستان کے مزار حاضری اعزاز کی بات ہے۔
اہم خبریں سے مزید