• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ انتظامیہ کے 12 ارب پتی، امریکی تاریخ کی سب سے دولت مند کابینہ

کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ انتظامیہ کے12 ارب پتی، امریکی تاریخ کی سب سے دولت مند کابینہ، مجموعی دولت390ارب ڈالر سے زائد، ایلون مسک سمیت کئی بڑی شخصیات نے ٹرمپ مہم کو کروڑوں ڈالر عطیات دیے۔ یہ ارب پتی افراد کابینہ، سفارتی مناصب، دفاع، ایس ای سی اور دیگر اداروں میں اہم ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ اس وقت امریکا کی جدید تاریخ کی سب سے دولت مند حکومت بن چکی ہے، جس میں صدر ٹرمپ کے علاوہ بارہ ارب پتی شامل ہیں جن کی مجموعی دولت 390 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔ ان میں دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک، ہاؤسٹن راکٹس کے مالک ٹلمن فرٹِٹا، سابق WWE سربراہ لنڈا مک مین اور دیگر کاروباری شخصیات شامل ہیں جنہوں نے ٹرمپ اور ریپبلکن جماعت کو انتخابی مہم میں درجنوں ملین ڈالر کے عطیات بھی دیے۔

اہم خبریں سے مزید