کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے بعد آل پارٹیز کا ہنگامی اجلاس مسلم لیگ (ن ) کے زیر اہتمام سابق ڈپٹی میئر کوئٹہ میر یونس بلوچ کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں حیدر خان اچکزئی ، مولانا خورشید ، احسان اللہ خاکسار ، مولانا نعیم ایڈووکیٹ ، طارق بٹ ، ملک انور نسیم کاسی ایڈووکیٹ ، ملک ابرار ، فرید افغان ایڈووکیٹ ، نثار خان اچکزئی ، اسفند یار خان بازئی ، چوہدری شبیر ، میر فیصل بلوچ ، نوراللہ لہڑی ، ملک سعید اوردیگر نے شرکت کی اجلاس میں کوئٹہ سٹی کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم فیصلے کئےگئے اور تمام جماعتوں کے لائزر ونگز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی۔