کوئٹہ( پ ر) ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر چیف منسٹر پیکیج کوئٹہ ڈویلپمنٹ عابد محمود نے سی پیک سبزل روڈ کی توڑ پھوڑ سے متعلق گردش کرنے والی تمام خبروں کوبے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہاہےکہ منصوبے پر کام مقررہ منصوبہ بندی کے تحت جاری ہے کسی قسم کی غیر ضروری کھدائی یا توڑ پھوڑ نہیں کی گئی بلکہ یہاں پر کوئٹہ ڈیولپمنٹ پیکج کے تحت فلائی اوور بن رہا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ بے بنیاد خبروں پر یقین کرنے کی بجائے مستند ذرائع سے تصدیق کریں۔