کراچی (نصر اقبال، اسٹاف رپورٹر)35ویں قومی گیمز ہفتے کو پاکستان آرمی کی مکمل برتری کے ساتھ ہفتے کو رنگا رنگ تقریب میں نیشنل اسٹیڈیم میں ختم ہوں گے، جس میں ملک کی اہم ترین شخصیات بھی شرکت کریں گی، اختتا می تقریب میں مشعل کو بجھا یاجائے گا،اگلے میزبان لاہورکو گیمز کا پرچم دیا جائے گا، سندھ کی ثقافت پیش کی جائے گی، نامور فن کا ر اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ، آتش بازی کا دلکش مظاہرہ بھی ہوگا،اسٹیڈیم میں سیکیورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئےہیں، تماشائیوں کو اختتامی تقریب سے کئی گھنٹے قبل صبح دس بجے اسٹیڈیم پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہےجمعے کو ہونے والے مقابلوں میں بھی آرمی کھلاڑی چھائے رہے ، ہاکی میں مینز ایونٹ کا ٹائٹل پاکستان آرمی جبکہ ویمنز ایونٹ کا ٹائٹل پاکستان واپڈا نے اپنے نام کیا۔مینز فائنل میں پاکستان آرمی نے پاکستان نیوی کو 1-2 سے ہرایا، خواتین فائنل پاکستان واپڈا اور پنجاب کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا، پاکستان واپڈا نے 1-2 سے کامیابی حاصل کی ،مردوں میں واپڈا اور خواتین میں سندھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی،فائنل کے مہمانِ خصوصی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف سعید اور پی ایچ ایف کے سکریٹری رانا مجاہد علی خان نے انعامات تقسیم کئے ،فٹبال ایونٹ کا ٹائٹل پاکستان ائیر فورس نے پاکستان آرمی کو شکست دے کر جیت لیا جبکہ پاکستان واپڈا نے تیسری اور پاکستان نیوی نے چوتھی پوزیشن حاصل کی،دوسرے ہاف میں پاکستان ائر فورس کے صمد نے گول اسکور کر کے ٹیم کو سبقت دلائی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں واپڈا نے پاکستا ن نیوی کو زیر کیا، واپڈا کے عرفان سعید اور ماحور شہزاد نے بیڈ منٹن کے مینز اور ویمنز سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا۔آرمی کے راجا حسنین اور عمارہ اشتیاق نے ڈبل کراؤن مکمل کیا۔ مینز سنگلز کے فائنل میں واپڈا کے عرفان سعید نے واپڈا ہی کے ایم علی لاروش کوخواتین سنگلز کا ٹائٹل واپڈا کی ماحور شہزاد نے آرمی کی الجا طارق کو شکست دے کر جیت لیا، سوئمنگ 100 میٹر بریسٹ اسٹروک میں آرمی کے رَیان دن اوان نے نیا نیشنل ریکارڈ قائم کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا ، بہترین سوئمر کا اعزاز آرمی کے محمد احمد درانی نے حاصل کیا، باسکٹ بال میں واپڈا نے مردوں اور خواتین دونوں کیٹیگریز میں گولڈ میڈلز اپنے نام کر لیے۔ واپڈا کی اوشنا سہیل نے مہک کھوکھر کو جبکہ ائیر فورس کے شعب خان نے عقیل خان کو شکست دےکر ٹینس کا انفرادی گولڈ میڈل جیتا، آرمی نے ٹیم ایونٹ کا گولڈ میڈل حاصل کیا ، عبد الصمد خان نے انعامات تقسیم کئے، نیشنل گیمز کا شوٹنگ ایونٹ پاکستان آرمی نے17گولڈ میڈلز کے ساتھ جیت لیا جبکہ نیوی نے15گولڈ میڈلزکے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔آخری روز6گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہوا۔50میٹرز رائفل پی تھری مینز میں پاکستا ن نیوی کے عاقب لطیف نے گولڈ،نیوی کے محمد عثما ن نے سلور اور نیوی ہی کے غفران عادل نے برانز ،ٹیم پوزیشن میں آرمی نے گولڈ،نیوی نے سلور اور پی اے ایف نے برانز،25میٹرز سینٹر رائفل پسٹل میں آرمی کے عمر فاروق نے گولڈ جبکہ نیو ی کے شوٹرز مقبول حسین اور عبدالقدوس نے سلور اور برانز،ٹیم ایونٹ میں نیوی نے گولڈ،آرمی نے سلور اور پی اے ایف نے برانز،ڈبل ٹریپ میں آرمی کے لیفٹیننٹ کرنل فرخ ندیم نے گولڈ،کرنل (ر)عامر اقبال نے سلور اور نیوی کے عبید اللہ نے برانز ، ٹیم ایونٹ میں آرمی نے گولڈ،نیو ی نے سلور اور پی اے ایف نے برانز میڈل جیتا، پاکستان آرمی نے واپڈا کو ہرا کر مینز بیس بال ایونٹ جیت لیا۔ خیبرپختونخواہ نے پنجاب کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال ڈاکٹر حمود لکھوی نے انعامات تقسیم کئے،ویٹ لفٹنگ مقابلے اختتام پذیر ہوگئے،خواتین کے ایونٹ میں پاکستان آرمی مجموعی طور پر سرِفہرست رہی۔ آرمی نے پہلی پوزیشن واپڈا نے دوسری جبکہ ایچ ای سی نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔