• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19 ایشیا کپ، پاکستان کی ملائیشیا کیخلاف 279 رنز سے فتح

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انڈر 19 ایشیا میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے ملائیشیا کو 297 رنز سے روند دیا۔ دبئی میں جمعہ کو ناکام ٹیم 346 رنز کے سامنے صرف 48 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ کپتان دیاز بیٹرو اور محمد اکرم 9، 9 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ علی رضا اور محمد صیام نے تین، تین وکٹ لیے ۔ اس سے قبل ملائیشیا نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے 50 اوورز میں 3 وکٹوں پر 345 رنز بنائے۔ سمیر منہاس نے 148 گیندوں پر 177 ناقابل شکست رنز 8 چھکے اور 11 چوکے لگاکر بنائے۔ احمد حسین نے 132 رنز بنائے۔ دونوں نے تیسری وکٹ کیلئے ریکارڈ 293 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ پاکستان اپنا دوسرا میچ اتوار 14 دسمبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔ قبل ازیں بھارت نے عرب امارات کو زیر کیا۔

اسپورٹس سے مزید