• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی، پاکستان کو ارجنٹائن سے شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ارجنٹائن میں پرو ہاکی لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو دوسرے میچ میں بھی سخت اور دل چسپ مقابلے کے بعد میزبان کے ہاتھوں تین دو سے شکست ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے 36 ویں منٹ میں کپتان عماد بٹ اور 45 ویں منٹ میں رانا ولید نے گول اسکور کیے۔ ارجنٹائن کی جانب سے ٹوماس، نکولس اور مائیکا نے ایک ایک گول بنایا، پاکستانی کھلاڑیوں نے میچ میں تین یقینی گول ضائع کیے۔ پاکستان اپنا تیسرا میچ 13 دسمبر کو ہالینڈ جبکہ چوتھا میچ 15 دسمبر کو میزبان ار جنٹائن کے خلاف کھیلے گا۔

اسپورٹس سے مزید