اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد) پنجاب سندھ میں ٹرانسپورٹرز کی ھڑتال نے پانچویں روز نیا رخ اختیار کر لیا وہ یہ کہ جمعرات کی صبح محمد بن قاسم پورٹ اور کراچی انٹرنیشنل پورٹ کو ٹرانسپورٹرز نے سیل کر دیا ھے،چارٹر آف ڈیمانڈ نہ مانا گیا تو آئل ٹینکرز بھی ہڑتال میں شامل ہونے کا امکان، صبح سے رات گئے تک دونوں پورٹس پر ٹرالروں کنٹینرز اور مال بردار ٹرکوں کی آمدورفت زیرو کر دی گئی ھے جمعرات کو گرینڈ ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر امداد حسین نقوی نے جنگ سے گفتگو میں کہا کہ اگر بارہ گھنٹوں میں سندھ پنجاب کی حکومتوں نے ان کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو تسلیم نہ کیا تو عین ممکن ہے کہ کہ 24 گھنٹوں کے اندر کل سے آئیل ٹینکرز بھی ھڑتال میں شامل ھو جائیں جس سے کراچی سے پورے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند ھو جائے۔ جمعرات کو پورٹ محمد بن قاسم کے معائنے کے بعد ایک کسٹم افسر نے بتایا کہ انہوں نے اس قدر بن قاسم پورٹ پر سناٹا پہلے کبھی نہیں دیکھا جتنا بارہ دسمبر کو تھا۔