پشاور(این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ناحق قید اور مسلسل تنہائی میں رکھا جا رہا ہے،قید میں انہیں سردیوں کا سامان بھی فراہم نہیں کیا جا رہا، عمران خان کی بہنوں پر واٹر کینن چلانا انتہائی شرمناک اقدام ہے،صوبائی حکومت اس ناروا اور غیر انسانی سلوک کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ این ایف سی اجلاس میں صوبائی حقوق کے تحفظ کے لیے سب کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، جس کی سربراہی صوبائی مشیر خزانہ کریں گے۔