• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سازشی عناصر آج بھی عمران کو سپورٹ کر رہے ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد ( فاروق اقدس)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سازشی عناصر آج بھی عمران کو سپورٹ کر رہے ہیں ،ملک دشمنوں کا احتساب جاری رہے گا وہ وردی میں ہوں یا سادہ لباس میں، فیض حمید اب شواہد کے ساتھ عمران خان کے خلاف گواہی دینے جا رہے ہیں،سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو 15 ماہ کی کاروائی کے بعد سزا سنائی گئی ہے لیکن ابھی ان پر مزید الزامات بھی ہیں جن پر قانونی کاروائی کی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا پروجیکٹ تقریبا 12 سال قبل زور شور سے شروع ہوا جس میں لاہور میں پہلے جلسے کی تمام تیاریاں بھی نا دیدہ ہاتھوں نے کی تھی انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو سازش کے تحت اقتدار سے نکالا گیا اور قید کیا گیا جبکہ بانی کو دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں لایا گیا فیض حمید اس پروجیکٹ کے انچارج تھے اور بانی کے مفادات کا تحفظ کر رہے تھے ان دونوں نے مل کر ملک کو برباد کیا اور عوام جانتے ہیں کہ بانی نے وعدے پورے نہیں کیے خواجہ اصف کا کہنا تھا کہ عمران خان اور فیض حمید ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم تھے اور ان کے تعلقات ملک کے لیے نقصان دہ ثابت ہوئے انہوں نے کہا کہ تبادلے کے بعد فیض حمید ایکسپوز ہونا شروع ہوئے اور کور کمانڈر کی حیثیت سے انہیں سہولت فراہم کی گئی ۔

اہم خبریں سے مزید