اسلام آباد (عاطف شیرازی) پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان مذاکرات آئندہ سال مارچ میں متوقع ، توسیعی فنڈفیسلیٹی اورکلائمٹ فنانسنگ پروگراموں کے جائزے کے لیےبیک وقت مذاکرات ہوں گے ، مذاکرات کی کامیابی پر پاکستان کے لیے یکمشت اگلے دو اقساط جاری کی جائیں گی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان سات ارب ڈالرزکےتوسیعی فنڈ فیسلیٹی پروگرام کے تیسرے جائزے اور ایک ارب چالیس کروڑ ڈالرز کے موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق آر ایس ایف پروگرام کے دوسرے جائزے کے لیے مذاکرات آئندہ سال مارچ میں متوقع ہیں،دونوں پروگراموں کے تحت بیک وقت جائزہ مذاکرات ہوں گے،مذاکرات میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تا دسمبر دو ہزار پچیس کی کارکردگی کاجائزہ لیا جائے گا،مذاکرات کی کامیابی پر پاکستان کے لیے یکمشت اگلے دو اقساط جاری کی جائیں گی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان اگلےجائزے کے لیے مذاکرات مارچ2026 میں متوقع ہیں،توسیعی فنڈفیسلیٹی اورکلائمٹ فنانسنگ پروگراموں کے جائزےکےلیےبیک وقت مذاکرات ہوں گے۔