• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت وکلاء برادری کو ریاست کا اہم ستون سمجھتی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ حکومت وکلاء برادری کو ریاست کا اہم ستون سمجھتی ہے۔ بار اور بنچ کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔وزیر اعظم نے احسن بھون اور اعظم نذیر تارڑ کو انڈیپینڈنٹ گروپ کی کامیابی اور واضح اکثریت حاصل کرنے پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ وکلاء برادری کا انڈیپنڈنٹ گروپ پر اعتماد اس امر کا ثبوت ہے کہ وکلاء اپنے مسائل کے حل اور آئین و قانون کی بالادستی کے لئے سنجیدہ اور ذمہ دار قیادت کے خواہاں ہیں۔
اہم خبریں سے مزید