• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قسطوں میں کراچی بھی واپس لے لیں گے، خالد مقبول

​ کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ قسطوں میں سہی انصاف بھی مل رہا ہے اور انشاءاللہ ہم قسطوں میں کراچی بھی واپس لے لیں گے، دو سال تک پنشن روکنے کا عمل قانون اور آئین کے خلاف ہے۔وہ مرکز بہادرآباد پر کے پی ٹی کے تاریخی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری اور ٹاؤنز کے دو ہزار سے زائد ریٹائرڈ ملازمین کی دو سال سے رکی ہوئی پنشن کی بحالی کی خوشی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر مرکزی رہنما عبدالحسیب اور انچارج لیبر ڈویژن ارشد انصاری نے بھی خطاب کیا۔خالد مقبول صدیقی نےمزید کہا کہ جنہوں نے دو سال کے بعد پنشن جاری کی ہم ان سے حساب لیں گے اور یہ دو سال سود سمیت واپس کرنا پڑیں گے۔ علاوہ ازیں علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے زیرِ اہتمام پانچویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان ایک مقصد کے تحت بنا تھا، مگر ہم اس مقصد کو بھول گئے۔طلبہ سے مخاطب ہوتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کل کا پاکستان آپ نے چلانا ہے۔
اہم خبریں سے مزید