اسلام آباد ( فاروق اقدس) اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں پاکستان سمیت امریکا چین ایران سمیت عالمی برادری کے خدشات اور طالبان کو انتباہ ، پاکستان کا کہنا ہے کہ طالبان کی پالیسیوں کی وجہ سے پورا خطہ دہشت گردی کی لپیٹ میں ا چکا ہے وہ اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں اور دہشت گرد گروپوں کی سرپرستی کی بجائے امن کے قیام کے لیے اقدامات اٹھائیں تاکہ افغان عوام کو مزید دہشت گردی کی لہر کا سامنا نہ کرنا پڑے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے اجلاس میں پاکستان سمیت عالمی برادری کے اہم ممالک نے افغان طالبان کو سخت انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کی سرپرستی میں افغانستان دہشت گردوں کا مرکز بن چکا ہے جس کا اثر نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر بھی محسوس کیا جا رہا ہے یو این اے اجلاس میں متعدد ممالک کے مندوبین اور نمائندگان نے طالبان کے اقدامات کی شدید مذمت کی اور افغانستان کو دہشت گردی کی اماجگاہ قرار دیا اس بارے میں چین کے اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے فو کانگ نے واضح طور پر کہا کہ طالبان کو دہشت گرد گروپوں کے خاتمے کے لیے موثر کردار ادا کرنا چاہیے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے اندر دہشت گردوں کی سرگرمیاں خطے کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکی ہیں اجلاس سے ڈنمارک کے نمائندے نے طالبان کے اقدامات کو دہشت گرد حملوں میں اضافے کی وجہ قرار دیا اور کہا کہ ان کے اقدامات سے دہشت گردی کو بڑھاوا مل رہا ہے۔