• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلسل تیسرے روز پورٹ قاسم و کراچی پورٹ مکمل بند‘ ہڑتال 8 ویں روز میں

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد )مسلسل تیسرے روز پورٹ قاسم پورٹ کراچی مکمل بندہڑتال 8ویں روز میں داخل ،امپورٹڈ خام مال والی ملکی صنعتیں پیداوار بند کرنے پر مجبور ، گڈز ٹرانسپورٹ پچاس ہزار جرمانہ کیسے دے،اب ہم لاہور نہیں کراچی میں مزاکرات کرینگے پنجاب ٹیم نے مطالبات مانے مگر اعلامیہ سے انکاری ہے،ملک بھر کی بنیادی اسٹیل انڈسٹری,کوکنگ آئیل۔سیمنٹ انڈسٹری آٹو موبیل انڈسٹری درآمدی کوئلہ، پٹرولیم مصنوعات ملک بھر میں قلت اور پٹرولیم کا بحران جنم لینے لگا مگر آٹھ دسمبر سے گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس کی ھڑتال کا نہ سندھ نہ پنجاب نہ ایف بی آر نہ پورٹ اینڈ شپننگ حتی ک ا قتصادی وزارتوں نے کوئی نوٹس نہیں لیا ، کمرشل بار برداری والےبائیس وھیلز، کنٹینز بڑے ٹرکوں کے مالکان نے جنگ کو بتایا کہ انکی سپلائی لائین ختم ھو گئی ہے ۔

اہم خبریں سے مزید