• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر وردہ قتل کیس، مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں ساتھی کے ہاتھوں ہلاک

ایبٹ آباد ( محمد عامر شہزاد جدون )ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم شمریز پولیس مقابلے میں اپنے ساتھی کے ہاتھوں مارا گیا ہے۔جب کہ دو ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ڈی پی او ایبٹ آباد کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس نے چھاپہ مارا ، ملزم نے 3ساتھیوں سمیت فائرنگ کردی، خود زد میں آگیا ، دو فرار ہوگئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہنگامی پریس کانفرنس چشم کشاء حقائق بتا دیئے۔اس ضمن میں ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید نے بتایا ہے کہ 4دسمبر کو ڈاکٹر وردہ کو اغوا کرنے کا کیس سامنے آیا تھا جس پر پولیس نے کیس میں ملوث چار ملزمان ردا وحید ،ندیم اور پرویز کو گرفتار کر لیا تھا جب کہ کیس میں ایک مرکزی ملزم شمریز کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے ۔پولیس نے مرکزی ملزم کی گرفتاری کے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بروئے کار لایا ۔اتوار کی شام ملزم کشمیر کے راستے ٹھنڈیانی میرا رحمت پہنچا ٹریکر سسٹم کے تحت اس کی نشاندہی پر پولیس پہنچی تو مرکزی ملزم نے اپنے ساتھ موجود تین لوگوں کے ساتھ فائرنگ شروع کردی اور اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے مارا گیا جب کہ دیگر دو ملزمان جنگل میں بھاگ گئے جن کی پولیس تلاش کر رہی ہے۔ڈی پی او کا کہنا تھا شمریز نے ڈاکٹر وردہ کو گلا دبا کر قتل کیا تھا۔ڈی پی او کا کہناتھا پولیس آگے بھی کوشش ہے مذید ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا کر عملی سزا دلوائیں ۔جب کے دیگر ملزمان پرویز ،ندیم اور ردا وحید پولیس کی حراست میں ہیں۔انہوں نے مذکورہ کیس میں ضلع کے عوام ،ڈاکٹرز کمیونٹی اور میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا ۔جن کا مکمل تعاون پولیس کے ساتھ تھا۔انہوں نے کہا ہے کہ پولیس مکمل طور پر اپنی زمہ داری نبھائے گی ۔اس موقع پر ایس ایس اشتیاق خان ،قمر حیات خان ڈی ایس پی کینٹ بھی موجود تھے۔
اہم خبریں سے مزید