• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی مشیر خزانہ کی پیشگوئی: عوام پر مہنگائی، ٹیکسز اور بجلی کا بوجھ بڑھے گا

اسلام آباد (ممتاز علوی)کے پی مشیر خزانہ کی پیشگوئی: عوام پر مہنگائی، ٹیکسز اور بجلی کا بوجھ بڑھے گا، آئی ایم ایف کی دوسری رپورٹ جاری، 64 شرائط کے علاوہ مزید 11 خوفناک شرائط عائد کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے پیر کو پیش گوئی کی کہ 2026 میں غربت کی شرح، مہنگائی، اور ٹیکسوں میں اضافہ ہوگا، اور آنے والے دنوں میں عام آدمی کے لیے بجلی مزید مہنگی ہو جائے گی۔ انہوں نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی دوسری جائزہ رپورٹ جاری کر دی گئی ہے اور اب، جب یہ پروگرام شروع کیا گیا تھا تو دی گئی 64 شرائط کے علاوہ، 11 مزید خوفناک شرائط عائد کی جا رہی ہیں۔ چینی پر مبنی مصنوعات پر بھی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔ مشیر نے نشاندہی کی کہ موجودہ حکومت نے اپنی طرف سے قرض دہندہ ایجنسی کو تحریری طور پر یقین دہانی کرائی تھی کہ اگر ٹیکس کا ہدف حاصل نہ کیا گیا تو اس قسم کے اقدامات کیے جائیں گے جو پہلے سے ہی مالی طور پر پریشان عوام پر مزید بوجھ ڈالیں گے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ لوگ پہلے ہی 80 روپے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی ادا کر رہے ہیں، جس میں 5 فیصد مزید اضافہ ہونے والا ہے۔

اہم خبریں سے مزید