• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر زرداری آج ساتویں وفاقی ٹیکس محتسب ظفر حجازی سے حلف لیں گے

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد ) ٹیکس امور کے بین الاقوامی ایکسپرٹ سابق چئیرمین سیکیورٹز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان محمد ظفر الحق حجازی آج منگل کو پاکستان کے ساتویں وفاقی ٹیکس محتسب کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ ایوان صدر اسلام آباد میں سادہ مگر پر وقار تقریب میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری ان سے حلف لیں گے ،تقریب میں وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی، ریٹائر ہونے والے وفاقی ٹیکس محتسب آصف محمود جاہ، کبیر احمد سدھو (کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان)، ایس ای سی پی کے کمشنرز اور اہلِ خانہ شرکت کریں گے۔ حلف برداری کے بعد نئے وفاقی محتسب ظفر حجازی سے صدرِ مملکت اپنے چیمبر میں ون آن ملاقات کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید