• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قاضی فائز عیسیٰ کے قتل پر اکسانے کا مقدمہ، پیر ظہیر الحسن شاہ کو 10 سال قید کی سزا

لاہور (کورٹ رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے قتل پر اکسانے کے کیس میں پیر ظہیر الحسن شاہ کو 10 سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا ، عدالت نے ملزم کو جیل منتقل کرنے کا حکم دیدیا، دوران ٹرائل 15 گواہان نے شہادت ریکارڈ کرائی، ملزم کے وکیل نے الزامات کی صحت سے مکمل انکار نہیں کیا ،ملزم نے 2024 میں شملہ پہاڑی پر مذہبی جماعت کی ریلی میںاشتعال انگیز تقریر کرتے ہوئے میں کارکنان کو سابق چیف جسٹس کے قتل پر اکسایا اور ایک کروڑ انعام کا اعلان کیا ۔
اہم خبریں سے مزید