• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو ساؤتھ ویلز کے وزیرِ اعلیٰ کی حملہ آور کو قابو کرنیوالے احمد کی بہادری کو خراجِ تحسین

کراچی (نیوز ڈیسک)نیو ساؤتھ ویلز کے وزیرِ اعلیٰ کی حملہ آور کو قابو کرنیوالے احمد کی بہادری کو خراجِ تحسین ، کرس منس نے اسپتال میں ملاقات کے دوران عوام کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ احمد نے ذاتی خطرہ مول لیکر کئی قیمتی جانیں بچائیں۔نیو ساؤتھ ویلز کے وزیرِ اعلیٰ کرس منس نے حملہ آور کو قابو کرنے والے احمد کو ہیرو قرار دیا اور عوامی حفاظت میں کردار ادا کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ منس نے احمد سے ملاقات کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ احمد کی شجاعت نے ذاتی خطرے کے باوجود کئی زندگیاں بچائیں۔ احمد سے ملاقات کرنا اور نیو ساؤتھ ویلز بھر کے عوام کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات تھی۔ اس واقعے نے علاقے میں عوامی تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
اہم خبریں سے مزید