• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین این آئی آر سی جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی اپنے عہدے سے مستعفی

اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین این آئی آر سی جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ، اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا  جس میں کہا  ہے کہ میں  ذاتی وجوہات کی بنا پر مزید خدمات جاری نہیں رکھ سکتا۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے صدر مملکت کو سیکرٹری وزارت اوور سیز پاکستانیز کے ذریعے معاہدہ ختم کرنے کا نوٹس بھی بھجوا دیا جس میں کہا گیا کہ دستخط کنندہ کو 2 دسمبر 2024 کو چیئرمین این آئی آر سی تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہوا، 4 دسمبر 2024 کو چیئرمین این آئی آر سی کا عہدہ سنبھالا مگر ذاتی وجوہات کی بنا پر اب دستخط کنندہ کیلئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا اور فرائض انجام دینا ممکن نہیں رہا۔
اہم خبریں سے مزید