کراچی (نیوز ڈیسک)سڈنی بیچ حملے کے بعد مسلمانوں کی قبروں کی بیحرمتی ، سور کے سر رکھے گئے۔ ناریلان قبرستان میں قبروں پر حملہ کیا گیا۔ مذہبی رہنماؤں نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام نفرت اور تقسیم کو فروغ دیگا،ادھرسڈنی مسلم لیڈروں نےحملہ آوروں کے جسم لینے یا ان کے جنازے کی ادائیگی سے انکار کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سڈنی کے ناریلان قبرستان میں بندی بیچ حملے کے بعد مسلمانوں کی قبروں پر سور کے سر رکھے گئے، جسے مقامی مسلمان کمیونٹی نے نفرت انگیز اور بے معنی عمل قرار دیا۔