• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس عالمی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکا، دباؤ برقرار رکھیں گے، سربراہ MI6

اسلام آباد (فاروق اقدس ) برطانوی خفیہ ادارےMI6 کی پہلی خاتون سربراہ بلینز میٹر ویلی نے روس کو عالمی سلامتی کیلئے خطرہ قراردیتے ہوئے اس پر دبائوبرقراررکھنےکا عزم ظاہرکیا ہے۔ پیرکواپنے پہلےعوامی خطاب میں انہوںنےکہاکہ اب جنگیں میدانوں تک محدود نہیں رہیں بلکہ سائبر حملوں ،غلط معلومات اور تخریب کاری کی صورت میں فرنٹ لائن سمیت ہر جگہ موجود ہے،برطانیہ غیر یقینی صورتحال کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے، ہمیں بدلتے خطرات سے باخبر رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے نے اپنے عملےاورافسران پرز ور دیا کہ وہ ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت میں مہارت حاصل کریں اور کوڈنگ سیکھیں ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق میٹر ویلی نے اکتوبر میں رچرڈ مور کی جگہMI6کی قیادت سنبھالی ۔ وہ ادارے کی116سالہ تاریخ میں پہلی خاتون سربراہ ہیں ۔"سی "کے خفیہ نام سے معروف یہ عہدہ MI6 میں واحد ایسا منصب ہے جس کے حامل فرد کا نام عوام کے سامنے ظاہر کیا جاتا ہے۔خطاب میں انہوںنے اپنےعملےاور افسران کو خبردار کیا کہ روس بین الاقوامی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکا ہے، انہوں نے روسی صدر ولادمیر پیوٹن کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین کیلئے برطانیہ کی حمایت اور کہا کہ اس سلسلے میں روس پر د باو برقرار رکھا جائے گا ۔

اہم خبریں سے مزید