• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیض حمید نے میری شادی پر گیٹ کو تالا لگوادیا، دانیال چوہدری

کراچی( ٹی وی رپورٹ)وفاقی پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہفیض حمید نے میری شادی پر گیٹ کو تالا لگوادیا۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما زبیر عمر نے کہا کہ جنرل فیض حمید نے مجھے کھلی دھمکیاں دیں اور میرے خلاف جعلی ویڈیو کیس بنایا۔ سینئر صحافی کامران یوسف نے کہا کہ فیض حمید چین، روس کی طرز پر صدر بننا چاہتے تھے۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام کے آغاز میں میزبان حامد میر نے اپنے تجزیہ میں کہا کہ ڈگری تنازعہ کیس کے دوران جسٹس جہانگیری اور چیف جسٹس ہائی کورٹ کے درمیان ہونے والا مکالمہ غیر معمولی تھا، جس میں جسٹس جہانگیری نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی درخواست کو سنے بغیر ہی قابلِ سماعت قرار دے دیا گیا۔ ان کے مطابق ملکی عدالتی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ہائی کورٹ کے جج نے اپنے ہی ساتھی جج کو نوٹس جاری کیا۔ حامد میر نے سوال اٹھایا کہ عہدے پر رہتے ہوئے احتساب نہ ہونا سسٹم کی ناکامی نہیں ہے؟ججوں کی تقرری میں جنرل (ر) فیض حمید کس طرح مداخلت کرتے رہے اور ان کی ان کہی کہانی میں ایسے کئی راز پوشیدہ ہیں جن میں سیاستدانوں اور صحافیوں کو بلیک میل کئے جانے اور سینئر صحافی کامران یوسف کے اغوا جیسے واقعات شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید