• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے خلاف ٹرینڈز کا حصہ بننے پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، طلال چوہدری

اسلام آباد (اے پی پی)وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے انتباہ کی ہے کہ ملک کیخلاف ٹرینڈز کا حصہ بننے پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر منظم طریقے سے ملکی اداروں کے خلاف مہم چلارہی ہے۔پیر کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہاکہ دہشت گرد تنظیمیں سوشل میڈیا کا استعمال کررہی ہیں، کچھ عناصر ملکی سلامتی کے درپے ہیں، حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے، سوشل میڈیا پر ملکی اداروں کےخلاف مذموم مہم چلائی جاتی ہے، ملکی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائےگا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر منظم طریقے سے ملکی اداروں کے خلاف مہم چلارہی ہے، پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس بیرون ملک سے چلائے جارہے ہیں، دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کے ٹرینڈز بھی بنائے جاتے ہیں، ایک ایک میسج کے پیسے وصول کیے جاتے ہیں، ٹرینڈز بنائے جاتے ہیں، ہیش ٹیگز اور ٹرینڈز کی قیمت لی جاتی ہے، لوگ سوشل میڈیا ٹرینڈز بنا کر پیسے وصول کرتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید