• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجگور، BLA نے 3 بینکوں سے 15 کروڑ لوٹ لئے، پولیس افسر اور راہگیر شہید

کوئٹہ / پنجگور (اے ایف پی / نامہ نگار )پنجگور ،بی ایل اے کے دہشگردوں نے بینکوں سے 15کروڑ لوٹ لیے، پولیس افسر اور راہ گیر شہید ،50 سے 60عسکریت پسند موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر سوار تھے، فورسز سےجھڑپوں کے بعد فرار ،پیر کے روز پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں بھاری اسلحے سے لیس بی ایل اے کے دہشتگردوں نے متعدد بینک لوٹ لیے، بعد ازاں سکیورٹی فورسز کے ساتھ ان کی جھڑپیں ہوئیں، جن میں ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری جاں بحق ہوگئے۔اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔پنجگور ضلع کے ایک پولیس اہلکار کے مطابق یہ ایک منظم ڈکیتی تھی جس میں کم از کم تین بینکوں سے تقریباً 15کروڑ پاکستانی روپے (تقریباً 5لاکھ 30ہزار ڈالر) لوٹے گئے۔ انہوں نے مزید کہا،انہوں نے مزید دو بینک لوٹنے کی کوشش کی، لیکن سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں شروع ہونے پر انہیں فرار ہونا پڑا۔حکام کے مطابق ایک پولیس افسر جاں بحق اور دو دیگر زخمی ہوئے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دکاندار بھی مارا گیا۔ ایک سینئر انتظامی افسر نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 50 سے 60 بلوچ لبریشن آرمی کے عسکریت پسند 12 موٹر سائیکلوں اور چار گاڑیوں پر سوار ہوکر آئے تھے۔واضح رہےکہ حالیہ برسوں میں بلوچ علیحدگی پسندو ں کی جانب سے سیکورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔بنک کے سکیورٹی گارڈ نے مسلح ڈاکوؤں کا بھر پور مقابلہ کیا اوربینک کو نقصان سے محفوظ رکھا۔ دوطرفہ فائرنگ سے ایک پولس اہلکار اور ایک شہری جاں بحق اور دو پولیس اہلکار اور ایک شہری شدید زخمی ہوگئے۔
اہم خبریں سے مزید