• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شفافیت، احتساب اور میرٹ کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے گا، چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر الزمان نے کہا ہے کہ شفافیت، احتساب اور میرٹ کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائیگا، تمام برانچز اپنے امور میں شفافیت، نظم و ضبط اور ذمہ داری کے اصولوں کو اپنائیں اور ادارے کو ایک جدید، فعال اور جوابدہ ادارہ بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں۔ ۔انہوں نے یہ بات متروکہ وقف املاک بورڈ کےچیئرمین کے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھالنے کے بعدتعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سیکرٹری بورڈ فرید اقبال نے چیئرمین کو بورڈ کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی، انتظامی امور اور جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق ،ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ثنا اللہ خان اور تمام برانچز کے سربراہان نے شرکت کی۔ چیئرمین بورڈ کو املاک، شرائنز، فنانس، ایچ آر، لیگل اور ایڈمنسٹریشن سمیت شعبہ جات کی کارکردگی، درپیش چیلنجز اور مستقبل کے اہداف سے آگاہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید