• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک نئے پریس افسران کی تعیناتیاں التواء کا شکار ہوگئیں

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )بیرون ملک نئےپریس افسران کی تعیناتیاں التواء کا شکار ہوگئیں۔انٹرویوز کا پراسیس مکمل ہونے کے باوجود وفاقی حکومت نئے پریس افسران کی تعیناتی کی منظوری نہیں دی، بیرون ملک8پریس افسران کی مدت مکمل ،دو نے چارج چھوڑ دیا،چھ مدت ختم ہونے کے باجود کام کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بیرون ملک8پریس افسران کی مدت مکمل ہونےکا عمل تقریبا17 ماہ پہلےشروع ہواتھا۔ نئےپریس افسران کےلیےانٹرویوزکے بعدسمری بھی وزیراعظم کو بھجوائی جاچکی ہے۔ انٹرویوزاورسمری بھجوانےکوکئی ماہ ہونےکےباوجود تعیناتیاں ابھی تک لٹکی ہوئی ہیں۔ وزیراعظم کی منظوری سےبیرون ملک نئے پریس افسران کی تعیناتی کا عمل مکمل ہوگا۔ گریڈ 19کے 4 پریس قونصلرزکی مدت اکتوبر2024سے مکمل ہونا شروع ہوگئی تھی۔ گریڈ18کے4پریس اتاشیوں کی مدت جولائی 2024سےمکمل ہونا شروع ہوئی تھی۔ پریس قونصلرواشنگٹن سرفرازحسین کی مدت 7دسمبر 2024کو مکمل ہوچکی ہے۔ پریس قونصلر ماسکو ظفریاب کی 3 سالہ مدت19اکتوبر2024کومکمل ہوگئی تھی۔
اہم خبریں سے مزید