• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس جہانگیری کیخلاف کیس کا مقصد عدلیہ کو پیغام دینا ہے، مصطفیٰ نواز

اسلام آباد (خبر نگار) سینئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکر نے کہا ہے کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف کیس کا اصل مقصد انہیں مثال بنا کر پوری عدلیہ کو پیغام دینا ہے،عدلیہ کو بتایا جارہا ہے کہ جو بات نہیں مانے گا اس کا یہی انجام ہوگا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ جب سے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے الیکشن ٹریبونل میں کام شروع کیا، اسی وقت سے ان کیلئے مشکلات پیدا کی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک رٹ کے ذریعے کسی جج کو فارغ کرنے کی کوئی نظیر موجود نہیں۔ آئین میں سپریم جوڈیشل کونسل کا واضح طریقہ کار موجود ہے اور اگر کسی جج کو ہٹانا ہو تو وہی آئینی راستہ اختیار کیا جانا چاہئے۔ مصطفیٰ نواز کھوکر نے مزید کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد ججز پر ٹرانسفر اور پوسٹنگ کی تلوار لٹکا دی گئی ہے جو عدلیہ کی آزادی کیلئے خطرناک رجحان ہے۔
اہم خبریں سے مزید