• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرامہ سیریل ”بہار نگر“ کی آخری قسط آج ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائے گی

کراچی (جنگ نیوز)جیو ٹی وی کا مقبول ڈرامہ سیریل ”بہار نگر“ ناظرین کو جذبات، رشتوں اور گھریلو کشمکش کی بھرپور کہانی سے جوڑنے کے بعد اب اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ ڈرامے کی آخری قسط منگل کی شب10بجے ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائے گی۔ ڈرامے کی کہانی ایک مضبوط، باوقار اور بااثر خاتون بہار کے گرد گھومتی ہے جو اپنے گھر پر فخر سے حکمرانی کرتی ہیں۔ چار بیٹوں کی ماں بہار کے خاندان میں اس وقت کشیدگی جنم لیتی ہے جب ان کے سب سے چھوٹے بیٹے اور ”بابو بھائی“ کی سب سے چھوٹی بیٹی کے درمیان محبت پروان چڑھتی ہے، مگر یہ رشتہ جلن، مخالفت اور گھریلو سیاست کی نذر ہو جاتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید