• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FPSC/ایف بی آر میں 14 سپروائزر بھرتی کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (رانا غلام قادر )فیڈرل پبلک سروس کمیشن نےنیشنل نیوکلئیر ڈیٹیکشن آرکیٹیکچر، ریونیو ڈویژن، ایف بی آر میں بھرتی کیلئے 14 امیدواروں کو بھرتی کرنے کی منظوری دیدی۔فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے کامیاب امیدواروں کا نوٹفیکیشن جاری کر دیا ۔ایف پی ایس سی نےان امیدواروں کو این این ڈی اے، ریونیو ڈویژن، ایف بی آر میں گریڈ سولہ میں سپروائزر کے عہدے پر بھرتی کیا ہے۔ کامیاب امیدواروں میں پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے امیدوار شامل ہیں۔ امیدوار اوپن میرٹ، ویمن کوٹہ، اقلیتی کوٹہ کے تحت منتخب کئے گئے۔
اہم خبریں سے مزید