• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاست کے خلاف سازش کی سرگرمیوں کا الزام، بنگلا دیش میں سینئر صحافی کو گرفتارکر لیا گیا

اسلام آباد ( فاروق اقدس)بنگلہ دیش پولیس نے معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کی کالعدم جماعت عوامی لیگ کی حمایت کرنے اور مبینہ طور پر ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک سینیئر صحافی کو گرفتار کر لیا ہے گرفتار کیے جانے والے صحافی انیس عالمگیر کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت تین افراد کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے ان پر الزام ہے کہ وہ ٹاک شوز اور سوشل میڈیا پوسٹ میں پروپگنڈا کر رہے تھے اور عوامی لیک کو دوبارہ فعال کرنے کی سازش کر رہے تھے گرفتار کیے جانے والے باقی تین افراد میں ایک اداکارہ مہر افروز شاون بھی شامل ہے ۔
اہم خبریں سے مزید