• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہی سانحہ APS کا حقیقی انصاف ہے، وزیراعظم

اسلام آباد( نیوز ر پورٹر، نمائندہ خصوصی ) وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دلخراش سانحہ پوری قوم کیلئے عظیم آزمائش تھا،اے پی ایس کے معصوم بچوں، اساتذہ اور عملے کی قربانیاں ہماری قومی یادداشت کا حصہ ہیں ، پاکستان کی سر زمین سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہی اس سانحے کا حقیقی انصاف ہے،ریاست، سکیورٹی ادارے اور عوام متحد ہو کر دہشتگردی و انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں،آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اوروزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔منگل کو اے پی ایس پشاور کی برسی کے موقع پر جاری پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس سانحے کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطنِ عزیز کے مستقبل کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،پوری قوم شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ہم ان کے صبر و استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید