• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس یحیٰ آفریدی کیلئے KP میں پنجاب رینجرز کی سیکورٹی مانگ لی گئی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) چیف جسٹس آف پاکستان یحیٰ آفرید ی کوخیبر پختون خواہ میں بھی پنجاب رینجرزکی سیکیورٹی دینےکےلیے حکومت کوخط لکھاگیا،ڈپٹی رجسٹرارسپریم کورٹ کا  موجودہ  صورتحال کےمدنظر فل پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے وزارت داخلہ کوخط، واضح رہےکہ خط رجسٹرار سپریم کورٹ کی منظوری سے وفاقی وزارت داخلہ کو کچھ دن پہلے لکھا گیاجس کی کاپی ڈی جی رینجرزپنجاب کو بھی بھجوائی گئی ،دوسری جانب حکومت ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نےچیف جسٹس آف پاکستان کی درخواست پرعمل درآمدکا فیصلہ کیا ہے۔۔ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ نےملکی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان کی فل پروف سیکیورٹی کویقینی بنانےکے لیےوزارت داخلہ کوخط لکھا ۔
اہم خبریں سے مزید