• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، سندھ پولیس افسران کی سینیارٹی سے متعلق اپیلیں مسترد، سندھ سروس ٹریبونل کا فیصلہ برقرار

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ نے سندھ پولیس افسران کی سینیارٹی سے متعلق اپیلیں مسترد کرتے ہوئے سندھ سروس ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا ، صوبائی حکومت نے 1990 میں بھرتی ASIsکی سینیارٹی متعلق سندھ سروس ٹریبونل کے فیصلہ کے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں ، حکومت سندھ نے اپنی اپیل میں استدعا کی کہ سینیارٹی 1990کے بجائے 1991اور 1992کی تقرریوں سے جوڑی جائے تاہم سندھ سروس ٹریبونل نے 2019کی سینیارٹی لسٹ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی 1990سے ہی سینیارٹی بحال کرنے کا حکم جاری کیا ،جس کے خلاف صوبائی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ۔جسٹس محمد علی مظہرکی سربراہی میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس صلاح الدین پنہور نے 1990میں بھرتی ہونے والے سندھ پولیس کے اے ایس آئی حضرات کی سینیارٹی متعلق سندھ سروس ٹریبونل کے فیصلہ کے خلاف دائر صوبائی حکومت کی اپیلوں کی 3ستمبر 2025کو مقدمہ کی سماعت کی ۔
اہم خبریں سے مزید