دبئی (جنگ نیوز)امارات سب سے محفوظ، ہیٹی سب سے غیر محفوظ ملک،پاکستان درمیانی پوزیشن پر،کم جرائم، مضبوط ادارے اور سیاسی استحکام محفوظ ممالک کی شناخت،ہیٹی، وینیزویلا، افغانستان غیر محفوظ ممالک میں شامل،146 ممالک کے گلوبل سیفٹی انڈیکس میں پاکستان65 نے بھارت 66 اور امریکا89سے بہتر پوزیشن حاصل کی ہے۔ یہ اسکور 1 سے 100 کے پیمانے پر ہوتا ہے جہاں زیادہ اسکور ، زیادہ تحفظ/کم جرائم کی علامت ہوتا ہے۔ پاکستان کا اسکور 56.3ہے، جو بھارت (55.7) سے قدرے بہتر رپورٹ ہوا ہے۔ بین الاقوامی حفاظتی سروے اور سیفٹی انڈیکس 2025 کے مطابق دنیا کے سب سے محفوظ ملک متحدہ عرب امارات ہے جس کا حفاظتی اسکور تقریباً 85.2 ہے۔