اسلام آباد ( رانا غلام قادر )وفاقی بیورو کریسی میں تقرر وتبادلے، سیدابرار حسین ڈائریکٹر جنرل پاکستان انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی مقرر، وفاقی سیکرٹری اطلاعات اشفاق احمد خلیل کو سرکاری ٹی وی ایم ڈی کا اضافی چارج تفویض ،محمد عامر ڈپٹی DG پاسکو ،مہوش منیر BISP تعینات ،ڈاکٹر عارفہ اور شجاعت ڈیپوٹیشن پر فیڈرل جنرل ہسپتال اسلام آ بادٹرانسفر، ردا فاطمہ کی خدمات واپس، نوٹیفیکشن جاری ۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 20 کے افسرسید ابرار حسین کو ڈائریکٹر جنرل پاکستان انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی تعینات کیاگیا ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی سیکرٹری وزرات اطلاعات ونشریات اشفاق احمد خلیل کو سر \کاری ٹیلی ویژن کے ایم ڈی کا اضافی چارج دینے کی منظوری دی ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اشفاق احمدخلیل کو تین ماہ یا ریگولر تقرری تک کیلئے ایم ڈی سرکاری ٹی وی کا اضافی چارج دینے کا نوٹیفیکیشن جا ری کردیا ۔ پاکستان آڈٹ اینڈ اکا ؤنٹس سروس کے گریڈ 19 کے افسر اور ڈائریکٹر آڈٹ ورکس لاہور محمد عامر خان کو ڈپٹی ڈی جی پاسکو تعینات کیا گیا ۔