• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بار کونسل انتخابات، کامیاب 23 ممبران کے نام سامنے آگئے

اسلام آباد( رپورٹ:،رانا مسعود حسین) پاکستان بار کونسل کے حالیہ انتخابات میں کامیاب قراردیے جانے والے 23ممبران کے نام سامنے آگئے ہیں تاہم ان کی کامیابی کا سرکاری و حتمی نوٹیفکیشن 22 دسمبر کو جاری کیا جائے گا،اعظم نذیر ،احسن بھون،سلمان اکرم ،فاروق  نائیک ، منیر اے ملک و دیگر شامل ،موقر ذرائع کے مطابق بدھ کے روز اٹارنی جنرل ،بیرسٹر منصور عثمان اعوان جوکہ بلحاظ عہدہ پاکستان بار کونسل کے چیئرمین اور انتخابی عمل میں ریٹرننگ آفیسر بھی ہیں ،کی زیر نگرانی پاکستان بار کونسل اسلام آباد میں ووٹوں کی گنتی کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید