اسلام آباد ( فاروق /اقدس) نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے ایران کے ساتھ ترجیحی شعبوں میں دو طرفہ روابط بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے اس عزم کا اظہار انہوں نے بدھ کو اسلام اباد میں پاکستان ایران تعلقات کے حوالے سے بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ملاقات میں مختلف شعبوں میں موجودہ دو طرفہ تعاون کا جائزہ لینے کے علاوہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے نئی راہیں تلاش کرنے پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔